ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹی این سی سی چیف الانگوون نے استعفیٰ دیا

ٹی این سی سی چیف الانگوون نے استعفیٰ دیا

Sat, 25 Jun 2016 18:36:01  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدرای وی کے ایس الانگوون نے گزشتہ ماہ ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کودیکھتے ہوئے اخلاقی بنیاد پر آج استعفیٰ دے دیا۔الانگوون کے قریبی ساتھی اور پارٹی عہدیدار شورمن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہماری پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ نے انتخابات کے نتائج توقعات کے موافق نہیں ہونے کی وجہ سے 15جون کوہی استعفیٰ سونپ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انتخابی کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے انہوں نے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ الاگوون نے دہلی میں پارٹی سربراہ کے دفتر میں استعفی سونپا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اعلی کمان نے ان کا استعفی ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔شورمن نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے اسے قبول نہیں کیا،ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ استعفی کی صورت حال کے بارے میں وہ کب بتائیں گے۔الانگوون ہمیشہ تنازعات میں رہے ہیں۔سابق مرکزی وزیر اور اب تمل منیلا کانگریس کے چیف جی کے واسن کے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کے بعد انہوں نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تھا۔اس وقت ٹی این سی سی چیف گنانادیسیکن نے پارٹی چھوڑ کر واسن کا دامن تھام لیا تھا۔گزشتہ ماہ ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں لڑا تھا اور 41سیٹوں پر اس نے اپنے امیدوار اتارے تھے جن میں سے محض8پر پارٹی جیت حاصل کر پائی۔ڈی ایم کے کو 89نشستیں حاصل ہوئی تھیں اور وہ اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھری۔


Share: